کراچی: (پی این آئی)کراچی میں اتحادی جماعت کی گرفتاریاں، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کر لی، 12 اگست کو کراچی میں ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔تفصیل کے مطابق
اس سلسلے میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کرکے انھیں صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ادھر ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 12 اگست کو کراچی کا دورہ کریں گے اس دوران ان کی اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں اور ارکان اسمبلی سے بھی ملیں گے۔ انھیں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں