پاکستان سے بھارت منتقل ہونے والے تھر پارکر کے ہندو بھیل خاندان کے 11 افراد جودھ پور میں اپنے گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے

نئی دہلی (پی این آئی)پاکستان سے بھارت منتقل ہونے والے تھر پارکر کے ہندو بھیل خاندان کے 11 افراد جودھ پور میں اپنے گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے، تھرپارکر کے بھیل قبیلے سے تعلق رکھنے والا یہ بدقسمت ہندو خاندان کچھ عرصہ قبل راجھستان میں آباد ہو گیا تھا۔ ہندو خاندان کے 11 افراد کی پراسرار

موت ہوگئی۔ ہندو خاندان نے جودھ پور کے علاقے ڈیچو کے لوڈتہ گاؤں میں سکونت اختیار کر لی تھی۔ مقامی افراد کے مطابق خاندان کے افراد پراسرار طور پر صبح مردہ پائے گئے۔ انڈین پولیس حکام کے مطابق پورے خاندان میں سے صرف ایک فرد محفوظ رہا۔ بھیل برادری کے یہ لوگ کھیتی باڑی کیلئے حاصل کردہ فارم ہاؤس میں رہائش پذیر تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close