بلوچستان میں شدید بارشیں اور سیلاب، پاک ایران ریلوے رابطہ منقطع ہو گیا، کتنے مقامات سے ریلوے لائن متاثر ہوئی؟ کب تک بحالی ہو گی؟

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان میں شدید بارشیں اور سیلاب، پاک ایران ریلوے رابطہ منقطع ہو گیا، کتنے مقامات سے ریلوے لائن متاثر ہوئی؟ کب تک بحالی ہو گی؟ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ شدیدبارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث پاک ایران ریل سروس معطل ہوگئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق بارش کے باعث یک

مچ اورنوکنڈی کےدرمیان 20سے زائدمقامات پر ریل ٹریک متاثر ہوا ہے۔ایران سےروانہ ہونے والی مال بردار ٹرینوں کو نوکنڈی میں روک دیاجائےگا جب کہ کوئٹہ سےایران جانےوالی ٹرینوں کودالبندین میں روک دیاجائےگا۔کئی گھنٹوں سے معطلی کا شکار پاک ایران ریل سروس کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پرجاری ہے اور جلد از جلد ٹریک کی مرمت کر کے سروس بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سیلاب میں پھنسےمسافروں کی سہولت کے لیے 10 اگست کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے سبی کے لیے شٹل ٹرین چلےگی،10اگست کو شام 4 بجے سبی سے کوئٹہ کے لیےشٹل ٹرین چلےگی۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیلاب سے سڑکوں کا نظام شدید متاثر ہوا ہے،کوئٹہ اور سبی کے درمیان مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے،سبی ریلوے اسٹیشن پرمسافروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ڈی ایس ریلوے سبی کو مسافروں کو کوئٹہ پہنچانےکی ہدایت کی ہے،سڑکوں کا نظام بہتر ہونے تک کوئٹہ اور سبی کے درمیان شٹل ٹرین چلےگی۔بلوچستان کے ضلع بولان میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 2 گیس پائپ لائنیں بہا کر لے گئے۔صوبے میں سیلابی صورت حال کے باعث محکمہ صحت نے صوبے کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close