وہ پہلا ملک جس نے تین دن بعد کورونا وائرس کی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کا اعلان کر دیا، مارکیٹ میں کب لائی جائیگی؟بتا دیا گیا

ماسکو (پی این آئی) روس نے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین رجسٹرڈ کرانے کی تیاری کرلی، روس میں تیار ہونے والی ویکسین 12 اگست کو رجسٹرڈ کی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو میں قائم گامیلا انسٹی ٹیوٹ روسی وزارت دفاع کے ساتھ مل کر لمبے عرصے سے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہے۔ پہلے

یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ آزمائشی ویکسین کے اپریل سے ہی ٹرائل شروع کیے جاچکے ہیں اور روس کی ایلیٹ کلاس اور سیاستدانوں کو اپریل میں ویکسین کی ڈوز دی جاچکی ہے۔اب یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ گامیلا انسٹی ٹیوٹ میں تیار ہونے والی ” گام کووڈ ویک لیو” نامی ویکسین کو 12 اگست کو رجسٹرڈ کردیا جائے گا جس کے بعد ستمبر میں اس کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع ہوگی اور اکتوبر میں روس بھر میں ویکسی نیشن مہم شروع کردی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close