بی آر ٹی کے افتتاح سے پہلے ہی خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بلاول بھٹو کو سفری کارڈ بھجوا دیا، پروگرام سے ایک سال پہلے منصوبہ مکمل کر لیا ہے، دعویٰ

کراچی(پی این آئی)بی آر ٹی کے افتتاح سے پہلے ہی خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بلاول بھٹو کو سفری کارڈ بھجوا دیا، پروگرام سے ایک سال پہلے منصوبہ مکمل کر لیا ہے، دعویٰ۔وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہ محمد وزیرکا کہنا ہے کہ بی آر ٹی میں سفر کےلیے بلاول بھٹو کو سفری کارڈ بنوا کر بھیج

دیا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہ محمد وزیرنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بی آرٹی پر تنقید کررہے ہیں اس لیے ان کا سفری کارڈ بنوایا ہے۔شاہ محمد وزیرنے کہا کہ بلاول بھٹو آئیں انہیں بی آرٹی کی سیر کرائیں گے اورمہمان نوازی بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو دکھائیں گے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کےلیے بی آرٹی بنائی ہے، امید ہے سندھ حکومت بھی گرین بس کا ایک کارڈ مجھے بھی بھیجے گی۔وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیرنے کہا کہ بی آرٹی جون 2021 میں مکمل ہونا تھی ہم نے سال پہلے بنالی ہے جبکہ اپوزیشن سے بی آرٹی منصوبہ ہضم نہیں ہورہا۔انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی تیارہے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جیسے ہی سگنل دیں گے افتتاح کردیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close