امریکہ میں کورونا کے 293 مریضوں کی ہلاکتیں کونسی دوا استعمال کرنے کے بعد ہوئیں؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں

کراچی (پی این آئی)امریکہ میں کورونا کے 293 مریضوں کی ہلاکتیں کونسی دوا استعمال کرنے کے بعد ہوئیں؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں۔امریکا میں رواں برس کی پہلی ششماہی میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے ملیریا کی دوا ہائیڈروکلوروکوئن کے استعمال سے 100 سے زائد اموات کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے رپورٹنگ سسٹم کرنے والے ملوایکی جرنل سینشیل نے کیا ہے۔ان کے مطابق رواں برس کی پہلی ششماہی میں 293 اموات کا تعلق ہائیڈروکلوروکوئن سے تھا، اس کے برانڈ کا نام پلیکوئنل تھا جو کلوروکوئن کی سسٹر میڈیسن ہے۔یہ تعداد 2019ء کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں زیادہ ہے، اس دوران 75 اموات سامنے آئی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close