امت مسلمہ کی بڑی فتح، بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا غیرقانونی ہے، یورپی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

روم (پی این آئی) اٹلی کے دارالحکومت روم میں قائم ایک مقامی عدالت نے اٹلی کے سرکاری ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن رای کا وہ فیصلہ مسترد کر دیا ہے جس میں کارپوریشن نے گذشتہ مئی میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اطالوی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن

کارپوریشن کے زیراہتمام نشر ہونے والے ایک پروگرام میں القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد اٹلی میں موجود دو فلسطینی تنظیموں نے ایک اطالوی عدالت میں اس اقدام کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے سرکاری ریڈیو کارپوریشن رائی کے اقدام کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ۔عدالت کی خاتون جج شیشلیا پراٹیزی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی طرف سے منظور ہونے والی قراردادوں میں القدس کو فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان متنازع قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ القدس پراسرائیل کے قبضے کو دوسرے فریق کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے حتمی فیصلے تک غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔ اس لیے عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا غلط فیصلہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close