لاہور(پی این آئی)ایم ایل ون پشاور سے کراچی ریلوے لائن پر پھاٹک اور سگنل کا سسٹم کیسا ہو گا؟ کتنے افراد کو روزگار ملے گا؟ ٹینڈر کن ہو گا؟ شیخ رشید نے سب بتا دیا، وزیرریلوےشیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ 16 اگست سے 10 ٹرينيں کھول رہے ہيں، پی ٹی آئی ميں کسی نے کرپشن نہيں کی ہے۔لاہورمیں ہفتے کی
دوپہر وزيرريلوے شيخ رشيد نےنيوز کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ ايم ايل ون منصوبے سے لوگوں کو روزگار ملے گا،14 سال بعد بڑی کاميابی ملی ہے اور ريلوے کی ترقی کے لئے اقدامات کئے ہيں۔انھوں نےبتایا کہ 30 اگست سے پہلے ايم ايل ون کا ٹينڈر ہوجائے گا،ايم ايل ون منصوبے ميں کوئی پھاٹک نہيں ہوگا اوراس میں آٹوميٹک سگنل سسٹم ہوگا۔شيخ رشيد نے مزید کہا کہ وزيراعظم نے ايم ايل ون منصوبے ميں اہم کردار ادا کيا،خواہش ہے کہ چين کے صدر اس منصوبے کا افتتاح کريں۔سیاست سے متعلق انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ميں کسی نے کرپشن نہيں کی ہے،وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے اورعمران خان کو سب چيزوں کے ريٹ کا پتہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں