پاکستان بڑے بڑے ممالک پر بازی لے گیا، دھماکوں سے متاثرہ ملک لبنان کو خصوصی امداد بھجو ا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کا طیارہ ادویات اور دیگر امدادی اشیاء لیکر جمعہ کو بیروت پہنچ گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 4 اگست کو بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکوں سے متاثرہ افراد کی امداد اور لبنانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان کا طیارہ 8 ٹن ادویات اور کھانے پینے کی اشیا ء پر

مشتمل امداد لیکر جمعہ کو لبنان کے دارلحکومت بیروت پہنچ گیا۔لبنان میں پاکستان کے سفیر نجیب درانی نے رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یہ امدادی سامان لبنانی وزارت خارجہ امور و تارکین وطن اور لبنانی مسلح افواج کے اعلی عہدیداروں کے حوالے کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close