ائیر انڈیا طیارہ حادثہ ، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی عوام کیلئے پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر وزیر اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں کیرالہ میں ایئر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے اور اس کے نتیجے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ اللہ

سے دعا ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو دکھ کی اس گھڑی میں ہمت عطا کرے۔خیال رہے کہ کیرالہ کے کوزی کوڈ میں جمعہ کے روز ایئر انڈیا کے طیارے کو حادثہ پیش آیا۔ دبئی سے آنے والا کری پور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا اور حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ حادثے کے دوران طیارہ دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ۔ طیارے میں عملے سمیت 191 افراد سوار تھے جن میں سے پائلٹ سمیت 16 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے ۔ طیارہ حادثے کے 123 مسافر زخمی اور 15 شدید زخمی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close