پاکستان نے باہر سے آنے والی تمام ائر لائنز کے لیے اپنے ائرپورٹس کھول دیئے، بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن کا آغاز کب ہو گا، سول ایوی ایشن نے اعلان کر دیا

اسلام آباد: (پی این آئی) پاکستان نے باہر سے آنے والی تمام ائر لائنز کے لیے اپنے ائرپورٹس کھول دیئے، بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن کا آغاز کب ہو گا، سول ایوی ایشن نے اعلان کر دیا،سول ایوی ایشن نے کورونا صورتحال بہتر ہونے پر ہر قسم کا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا۔ اس سلسلے میں تمام ائر لائنز کو مطلع کر دیا گیا

ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر انٹرنیشنل آپریشنز بحال کئے جا رہے ہیں۔ 9 اگست کی رات 12 بجے سے آپریشنز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے 21 مارچ کو تمام انٹرنیشنل پروازیں اور 26 مارچ کو مقامی پروازیں معطل کر دی تھیں۔اندرون ملک آمد یا بیرون ملک روانگی کرنے والی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔ بین الاقوامی پرواز کے عمل کو طے شدہ ہدایات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایس او پیز کے تحت بین الاقوامی کارگو اور خصوصی فلائٹ آپریشن بھی بحال ہوں گے۔سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ایک اور نوٹم میں کہا گیا ہے کہ مقامی مسافروں کو تمام ایئرپورٹس پر جانے اور آنے کی اجازت ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سی اے اے نے اعلان کیا تھا کہ 6 اگست کی رات 12 بجے سے ملک کے تمام ایئر پورٹس سے مقامی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close