پاکستان میں کرونا وائرس کا پیرا گراف تیزی سے نیچے آگیا،90فیصد مریض صحت یاب ، ملک میں کتنے ایکٹو کیسز رہ گئے ؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی )ملک میں کرونا کے مریضوں میں بتدریج کمی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں 782نئے کرونا کیسز سامنے آئے جبکہ کرونا سے17اموات سامنے آئی ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 645 ہوگئی،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 52 ہوگئی ہے،اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 99 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،

ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 494 ہے،سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 22 ہزار 759 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،پنجاب میں 94040اورخیبرپختونخوا میں 34432کورونا کیسزسامنے آئے ہیں ۔ جبکہ پاکستان میں کورونا بے اثر ہونے لگا،90فیصد مریض صحت یاب ہوگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادوشمار کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 727 نئے کیس سامنے آئے جبکہ مزید21 اموات رپورٹ ہوئیں،جاں بحق 21افراد میں سے 18 ہسپتالوں جبکہ 3 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جان کی بازی ہار گئے ۔ ملک بھرمیں متاثرین کی تعداد281863تک پہنچ گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد بھی6 ہزار 35 ہوگئی۔مزید1772 افراد صحت یاب ہوگئے جس سے وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد2لاکھ 56ہزار سے بڑھ گئی، ملک میں فعال کیسز کی تعداد19770 رہ گئی۔ ہسپتالوں میں ایک ہزار365 مریض زیر علاج ہیں۔ملک بھر میں کورونا کے 149 مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔ 809مریضوں کی حالت نازک ہے ۔لاہور میں کورونا سے ایک مریض جاں بحق جبکہ 100نئے کیس سامنے آئے ۔اسی طرح پنجاب میں کورونا کے 277نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں وائرس کے 90فیصد مریض صحت یاب ہوگئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں