احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی، زرداری کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی، زرداری کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔احتساب عدالت نے پارک لین کمپنی ریفرنس میں آصف علی زرداری کی بری اور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے

آصف علی زرداری پر 10 اگست کو فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے پارک لین کمپنی ریفرنس پر حکم سنایا۔ عدالت نے ریفرنس نیب قانون کے مطابق قرار دیا۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری کی عدالتی دائرہ اختیار کے خلاف درخواست بھی مسترد کر دی۔ احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کا ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے عدالت کو بتایا کہ تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست واپس نہیں لی جا سکتی، ملزم جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے، ایک ماہ فرد جرم موخر کروا کے آج جواب الجواب پر درخواست واپس لے رہے ہیں۔وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا پارک لین ریفرنس نیب قانون نہیں بلکہ مالیاتی قوانین کا کیس ہے۔ جج احتساب عدالت نے کہا عدالت آصف زرداری کی بریت درخواست پر حکم جاری کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں