اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے سرکاری آسامیاں ختم کرنے کے اقدام کو مسترد کر دیا۔ایک بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں 71ہزار سرکاری آسامیاں ختم کرنا ایک اور عوام دشمن فیصلہ ہے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ ناکام حکمرانوں کا یہ اقدام بے روزگار افراد پر
خود کش حملہ ہے،پیپلز پارٹی پی ٹی آئی حکومت کے روزگار دشمن عمل کے خلاف ہر سطح پر مخالفت کریگی۔نیر بخاری نے کہاکہ حکومتی آئی ایم ایف بجٹ ٹیم کا خزانہ کی کنجیاں آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی شرائط سامنے آرہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے آئی ایم ایف جانے کے باوجود خوکشی نہیں کی لیکن نوجوانوں کو خودکشیوں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، نالائق حکمران غربت بھوک افلاس مہنگائی کے سونامی میں ڈوبے لوگوں کو بے روزگاری کے سیلاب کے حوالے کرنے کے درپے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ روزگار کے زریعے چولہے جلانے والی پیپلز پارٹی حکمرانوں کو عوام الناس کے چولہے بجھانے نہیں دیگی،ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں