46 سالہ ریکارڈ توڑنے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ، اگلے چند دنوں میں کہاں کہاں موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

کراچی (پی این آئی) ممبئی میں طوفانی بارشیں برسانے، 46 سالہ ریکارڈ توڑنے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا اگلے چند روز کے دوران کراچی،سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں و اربن فلڈنگ کا خدشہ، متعلقہ محکموں کے لئے الرٹ جاری، عوام کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق بتایا

گیا ہے کہ بھارت کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ممبئی میں طوفانی بارشوں کا 46 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ 46 سال کے دوران اگست کے ماہ کے دوران ممبئی میں کبھی اتنی زیادہ بارشیں نہیں ہوئیں۔جبکہ ممبئی میں طوفانی و ریکارڈ بارشیں برسانے والا سسٹم اب پاکستان میں بھی داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد آئندہ چند روز کے دوران طوفانی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔اس صورتحال میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعرات سے ہفتہ کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارشوں و اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر متعلقہ محکموں کے لئے الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتہ کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور محکمہ جات کو الرٹ اور ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ شدید بارشیں کراچی، حیدرآباد اور دیگر بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتیں ہیں۔ این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں متعلقہ محکموں سے کہا گیا ہے کہ روڈ کلیئرنس مشینری اور ضروری عملہ کو ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رکھیں۔عوام بارش کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر برقی تنصیبات سے فاصلہ رکھیں ۔اس دوران سندھ اور مکران کے ساحل پر سمندری لہریں تلاطم خیز ہوں گی، اس لئے ماہی گیر حضراتِ گہرے پانی میں جانے سے اجتناب کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close