مریم نواز پر 200 کنال اراضی غیر قانونی طور پر منتقل کرانے کا الزام، نیب نے مریم نواز کے لیے سوالنامہ تیار کر لیا، کیا کیا پوچھا جائے گا؟ تفصیل جانیئے

لاہور(پی این آئی)نواز پر 200 کنال اراضی غیر قانونی طور پر منتقل کرانے کا الزام، نیب نے مریم نواز کے لیے سوالنامہ تیار کر لیا، کیا کیا پوچھا جائے گا؟ تفصیل جانیئے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کیلیے نیب نے سوالنامہ تیارکرلیا۔ نیب سوالنامے میں پوچھا گیاہے کہ زمین کی خریداری کیلیے فنڈز کب

اورکہاں سے لئے؟،زمین کی خریداری کیلیے فنڈز کے ذرائع ہر سال کے حساب سے بتائیں ؟نیب نے سوالنامے میں پوچھا ہے کہ زمین کی خریداری کیلیے ٹیکسز اور ڈیوٹیزکی ادائیگی کی تفصیل بھی بتائی جائے،اس میں سے کوئی زمین بیچی گئی ہے تواس کی تفصیلات بھی دیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ سوالنامے میں مزیدپوچھا گیا ہے کہ زمین کس مقصد کیلیے استعمال کی گئی ؟اس کی تفصیلات دیں ،زمین زرعی مقاصد کیلیے استعمال کی گئی یاکمرشل مقاصد کیلیے؟۔نیب ذرائع کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کو 11 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، مریم نواز کو 200کنال اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے سابق ڈی ای او نورامین گل اوراحد چیمہ سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، 2014 میں رائے ونڈ میں مریم نواز کے نام 200 ایکڑ زمین منتقل کی گئی، 100 کنال زمین شہباز شریف اور 100 کنال زمین نواز شریف کے نام منتقل کی گئی جب کہ زمین منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی زمین کے ارد گرد تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا، شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لیے اراضی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور سابق ڈی سی او لاہورنورامین مینگل سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close