اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئر مین بلاول بھٹو زرداری نےالزام عائد کیا ہے کہ کشمیر پرسود ا ہوچکا اورحکومت اس میں ملوث ہے ، کشمیر کے سودے کا الزام ہم نہیں کشمیری لگا رہے ہیں،پہلے ایک آمر فون کال پرڈرجاتا تھا اوراب کٹھ پتلی بھی ڈرکرملائیشیا کانفرنس میں نہیں گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیری عوام حکومتی کردارسے مایوس ہوچکے ہیں، بھارت کے حوالے سے پالیسی بنانی چاہیے،مسئلہ کشمیرپرپیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے،مسئلہ کشمیرپرپیپلزپارٹی نےصف اول کا کردارادا کیا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹونےکہاتھاکہ اگرکشمیر کےلیےہزاربرس جنگ لڑنی پڑی تو لڑیں گے،وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مودی الیکشن جیتےگا تومسئلہ کشمیر کا حل ہو جائے گا،اب نریندر مودی نے کشمیر پر قبضہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جمہوری حکومت کوگھربھیجنے کانقصان آج تک بھگت رہے ہیں،پہلے ایک آمر فون کال پرڈرجاتا تھا اوراب کٹھ پتلی بھی ڈرکرملائیشیا کانفرنس میں نہیں گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں