بچوں کے مزے، بڑی خبر آ گئی پنجاب کے تمام چڑیا گھروں ،سفاری پارکس اور وائلڈ لائف پارکس کو کھولنے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے گئے، کب کھلیں گے؟ جانیئے

لاہور(پی این آئی)کے تمام چڑیا گھروں ،سفاری پارکس اور وائلڈ لائف پارکس کو کھولنے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے گئے، کب کھلیں گے؟ جانیئے۔ پنجاب کے تمام چڑیا گھروں ،سفاری پارکس اور وائلڈ لائف پارکس کو ایس او پیزکے تحت کھولنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری بھیجی جائےگی اور سمری کے

منظوری کے بعد تمام چڑیا گھراور وائلڈ لائف پارکس عوام کے لئے کھول دیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر وائلڈ الائف وفشریز سید صمصام علی بخاری کی زیر صدارت محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ آنریری گیم وارڈن پنجاب بدرمنیر،ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف طاہر ہمدانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ز مدثر حسین ،عامر مسعود اور عبدالشکور منج نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ پنجاب کےااجلاس کا جلد از جلد انعقاد کیا جائے ۔وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ پنجاب کے اجلاس کا نعقاد 16 سال بعد ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close