اسکولوں، شادی ہالوں اور تفریح گاہوں کو کھولنے سے متعلق فیصلے کا امکان، وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی):اسکولوں، شادی ہالوں اور تفریح گاہوں کو کھولنے سے متعلق فیصلے کا امکان، وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا، وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں اسکولوں، شادی ہالوں اور تفریح گاہوں کو کھولنے سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا، این سی سی کااجلاس مشترکہ مفادات کونسل کے فوری بعد ہو گا، جس میں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ اور عسکری حکام شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق این سی او سی کے فیصلوں پرعملدرآمد رپورٹ پیش اجلاس میں کی جائے گی، کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں اہم فیصلوں کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسکولوں، شادی ہالوں اور تفریح گاہوں کو کھولنے سے متعلق فیصلہ متوقع ہے جبکہ محرم الحرام کے حوالے سے ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا42 واں اجلاس جاری ہے، جس میں مشترکہ مفادات کونسل کورونا کیخلاف قومی سطح کی حکمت عملی پرغور کرے گی۔اس سے قبل وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ میں واضح کمی اور عوامی سطح پرایس اوپیزپر عملدرآمد میں کمی آئی ہے۔وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک سےکوروناوائرس کا مکمل طورپرخاتمہ نہیں ہوا، ایس اوپیز پر عملدرآمد کر کے کورونا سےبچاجاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close