کرپشن کا الزام، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی گئی، وکیل کی استدعا مسترد

لاہور(پی این آئی):کرپشن کا الزام، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی گئی، وکیل کی استدعا مسترد، رمضان شوگر ملز ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان

شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی،اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف عدالت کے روبروپیش ہوئے،احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا ، عدالت نے دونوں کے وکیل کی فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی ۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر کروڑوں روپے کرپشن کا الزام ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close