پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ 13سال بعد منظور پشاور سے کراچی تک ریلوے لائن کو اپ گریڈ کرنے کے اربوں ڈالر کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی

پشاور (پی این آئی)پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ 13سال بعد منظور پشاور سے کراچی تک ریلوے لائن کو اپ گریڈ کرنے کے اربوں ڈالر کے منصوبے کی منظوری دے دی ۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں ریلوے کا تاریخ ساز ایم ایل ون منصوبہ منظور کرلیا گیا۔ایم ایل ون کے

تحت پشاور سے کراچی ریلوے لائن کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے پر 6 ارب 80 کروڑ ڈالرز کی لاگت آئے گی۔اس حوالے سے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ایم ایل ون سی پیک کا سب سے بڑا منصوبہ ہےجو پونے 7 ارب ڈالر سے زائد کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے میں حویلیاں ڈرائی پورٹ اور والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبہ کا معاہدہ انہوں نے چین کے ساتھ 13 سال پہلے کیا تھا۔انہوں نے منصوبے کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت کو دیا اور کہا کہ یہ منصوبہ 13سال سے کٹھائی میں پڑا ہوا تھا، جسے عمران خان کی حکومت نے شروع کیا۔ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل کے بعد لاہور سے کراچی تک کا سفر 7 گھنٹے، ملتان سے لاہور کا سفر 2 گھنٹےاور راولپنڈی سے لاہور کا سفر 2 گھنٹے 30 منٹ تک کا ہوجائےگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں