پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کون ہوں گے؟ بنی گالہ میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، اہم فیصلے کر لیے گئے

اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کون ہوں گے؟ بنی گالہ میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، اہم فیصلے کر لیے گئے۔ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت بنی گالہ میں اجلاس ختم، وزیراعظم نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی۔ اجلاس

میں مجوزہ امیدواروں کے نام کی فہرست اور انتخابی مہم سمیت دیگر امور پر حکمت عملی طے کی گئی۔ وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں گورنر پنجاب چودھری سرور، اعجاز چودھری، وفاقی وزیر فواد چودھری اور معاون خصوصی عثمان ڈار شریک ہوئے۔گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو اپنی رائے سے آگاہ کیا جبکہ فواد چودھری اور عثمان ڈار نے بھی تجاویز پیش کیں۔ اعجاز چودھری نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو حلقہ این اے 75 ڈسکہ اور پی پی 51 وزیر آباد میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔ پارٹی سفارشات کی بنیاد پر امیدوار کی نامزدگی کا فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے۔ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی فرخ الطاف اور فیاض الحسن شاہ نے بھی شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں