ریلوے ملازمین کی جگہ نوکری کرنے والے بچوں کے کنٹریکٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ، ریلوے ہیڈ کوارٹر نے کیا طے کیا؟ جانیئے

ملتان(پی این آئی)ریلوے ملازمین کی جگہ نوکری کرنے والے بچوں کے کنٹریکٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ، ریلوے ہیڈ کوارٹر نے کیا طے کیا؟ جانیئے۔ریلوے ہیڈکوارٹر نے دوران سروس طبی بنیادپر ریٹائر ہونے والے ملازمین کی جگہ کنٹریکٹ پربھرتی ہونے والے ان بچوں کے کنٹریکٹ میں توسیع کافیصلہ کیاہے جن

کاکنٹریکٹ رواں سال مکمل ہوگیاہے۔اس سلسلہ میں ملتان سمیت تمام ڈویژنوں سے ایسے ملازمین کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں جو اپنے والدیاوالدہ کے طبی بنیادوں پرریٹائرہونے کے بعدکنٹریکٹ پربھرتی ہوئے تھے۔اوران کاکنٹریکٹ پریڈمکمل ہوگیاہے بتایاجاتاہے کہ ریلوے ہیڈکوارٹر کنٹریکٹ پوراہونے والے ملازمین کے کنٹریکٹ میں دوماہ کی توسیع کریگاجس کے لئے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close