بارش سے قبل آندھی اور بجلی گرنے کا امکان ، ہواہیں کتنے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں ؟ کھلے میدان میں جانے سے گریز کریں ، ملک میں کہاں تیز آندھی کیساتھ بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا

کراچی(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے کل بارش سے قبل آندھی چلنے اور بجلی گرنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا ایک کم دباؤ خلیج بنگال اور دوسرا رن آف کچھ پر موجود ہے، کل تک یہ دونوں سسٹم گجرات کے قریب آپس میں مل سکتے ہیں اور جمعرات سے یہ سسٹم سندھ اپر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

عبدالقیوم بھٹو نے بتایا کہ سسٹم کو سمندر سےنمی ملی تو یہ مزید مضبوط ہوسکتا ہے، جمعرات سے شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ کل کل شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری کو چھوسکتا ہے اور ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش سے قبل آندھی کے چلنے کا بھی امکان ہے جس سے ہوائیں 36 سے 54کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جب کہ سندھ کے ساحلی اور زیریں علاقوں میں بجلی گرنے کے واقعات بھی ہوسکتے ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے اپیل کی کہ بارش کے دوران کھلے میدان میں جانے سے گریز کریں اور مویشیوں کو بھی کھلے میں نہ چھوڑیں۔جبکہ آج بدھ کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہیگا۔ تا ہم شمال مشرقی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند اضلاع میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔جمعرات کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہیگا۔ جنوبی پنجاب، سندھ، مشرقی بلوچستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر کے بعض اضلاع میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورشدید مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سر گو د ھا 16،لیہ میں 10ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی46، سکھراور دادو میں44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں