باجوڑ تحصیل برنگ علاقہ ترغاو میں 73 سال بعد سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو قائم کر دیا گیا

خار باجوڑ(آفتاب احمد سے ) باجوڑ تحصیل برنگ علاقہ ترغاو میں 73 سال بعد سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو قائم کر دیا گیا۔ابتدائی مرحلہ میں ایک جبکہ 2 مزید چیک پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی ۔تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ کےدورافتادہ اور پہاڑی سلسلوں میں واقع دشوار گزار اور نہایت پسماندہ تحصیل برنگ کا علاقہ جو

قدرتی وسائل سے مالا مال سمجھا جاتا ہے وہاں پر 73 سال بعد سیکورٹی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں ۔اس علاقہ میں پاکستان کے آزادی کے بعد پہلی بار سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے بلکہ پہلی بار ایف ڈبلیو او کے زیر اہتمام 40 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے دشوار گزار پہاڑوں میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے ایک سڑک کی تعمیر بھی شروع کردی گئی ہے ۔محکمہ پولیس ضلع باجوڑ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد کو کب نے ابتدائی مرحلہ میں ایک چیک پوسٹ کے سر دست قائم کرنے اور دو مزید دو چیک پوسٹوں کے جلد قائم کرنے کی تصدیق کی ہے ۔علاوہ ازیں کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس نے علاقہ اصیل ترغاو میں ایف سی کے چیک پوسٹوں کے قیام اور وہاں بھیجے جانے کا عندیہ دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close