وزارت اطلاعات میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران کو کس بنیاد پر ملازمتیں دلوائی گئیں؟ سینئر صحافی سلیم صافی نے بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران کی وزارت اطلاعات میں تعیناتی پر صحافی سلیم صافی بھی برس پڑے اور لکھا کہ “”نہ اشتہار،نہ ٹسٹ،نہ انٹرویو۔ صرف اورصرف اس بنیاد پراعلی گریڈوں میں نوکریاں دلوائی گئیں کہ وہ نقادوں کی کردار کشی کے ماہر ہیں”۔سوشل میڈیا پر

صحافی مرتضیٰ سولگنی نے یہ خبر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے 6 اراکین کی وزارتِ اطلاعات میں تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے.نوٹیفکیشن کے مطابق ایک افسر کو MP2 سکیل جب کہ باقی پانچ کو MP3 سکیل کی ملازمت پر رکھا گیا ہے۔ MP2 کا ملازم گریڈ 21 جب کہ MP3 کا ملازم گریڈ 20 کی سطح پر تعینات ہوگا۔ان کے اس ٹوئیٹ پر سلیم صافی بھی خاموش نہ رہ سکے اور لکھا کہ “نہ اشتہار،نہ ٹسٹ،نہ انٹرویو۔ صرف اورصرف اس بنیاد پراعلی گریڈوں میں نوکریاں دلوائی گئیں کہ یہ لوگ سونامی کے نقادوں کی کردارکشی کرنے اورعمران خان کو مسیحا ثابت کرنےکےماہرہیں۔ یہ ناجائز اور غیرقانونی کام حقیقی وزرائےاطلاعات کرتے ہیں لیکن حساب اسکا شبلی فرازکو دینا ہوگا”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close