سائنسدانوں نے گنج پن کا انتہائی سستا علاج دریافت کر لیا، خوشخبری سنا دی گئی

نیویارک(پی این آئی) گنجے پن کے شکار مردوں کو امریکہ کی نارتھ کیرولینا سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حیران کن خوشخبری سنا دی ہے۔ ویب سائٹ news.ncsu.edu کے مطابق نارتھ کیرولینا سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایسے ’مائیکرو آر این اے‘ (MicroRNA)کا سراغ لگالیا ہے جو

گنجے پن کے شکار مردوں کے سر پر بال اگا سکتا ہے۔ اس مائیکرو آر این اے کا نام ’ایم آئی آر۔ 218۔5پی‘ ہے جو بالوں کی نشوونما میںکلیدی کردار ادا کرتا ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسررینڈل بی ٹیری کا کہنا تھا کہ ” خلیوں سے دائرہ نما خول خارج ہوتے ہیں،جن کا کام خلیوں کے درمیان کمیونی کیشن کو قائم رکھنا ہوتا ہے۔ ان خولوں کے اندر مائیکروآر این اے موجود ہوتے ہیں۔ مائیکروآر این اے دراصل چھوٹے چھوٹے مالیکیولز ہوتے ہیں جو جین ایکسپریشن کو منظم کرتے ہیں۔ یہ تھری ڈی اور ٹو ڈی ڈی پی دونوں طرح کے خلیوں سے خارج ہوتے ہیں اور ہیئر فولیکل گروتھ کو بڑھاتے ہیں۔ اگر گنجے پن کے شکار مردوں میں ان کی تعداد مناسب حد تک بڑھا دی جائے تو ان کے بال اگنا شروع ہو سکتے ہیں۔“پروفیسر رینڈل کا کہنا تھا کہ ”گنجے پن کے موجودہ علاج بہت مہنگے ہیں، اگرمائیکرو آر این اے کے حوالے سے کامیابی مل جاتی ہے تو یہ علاج بہت سستا ہوگا۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close