بیروت میں ہونیوالے دھماکوں پر اسرائیل کا ردِ عمل بھی آگیا ،خوفناک دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے سے صاف انکار

تل ابیب(پی این آئی)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکے نے پوری دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے ۔اس حوالے سے اسرائیل کا کہنا ہے کہ بیروت دھماکے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔تفصیل کے مطابق بیروت میں اسلحے کے گودام میں زور دار دھماکہ ہوا جس کی آوازپورے شہر میں سنی گئی ۔دھماکے میں اب

تک 10افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہیں ۔دھماکے کی شدت سے تیس کلو میٹر دور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،سڑکوں پر چلنے والی گاڑیاں بھی الٹ گئی جبکہ قریبی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ۔اس حوالے سے اسرائیل کا بیان بھی سامنے آگیا ہے ۔اسرائیلی حکام نے اس دھماکے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ،ایسا لگ رہا ہے کہ یہ ایک حادثہ ہے جو آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔اس حوالے سے امریکہ کا کہنا ہے کہ بیروت دھماکے کی صورتحال دیکھ رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں