پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے راحیل شریف سمیت 6 جرنیلوں کی اہم ترین ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟تفصیلات آگئیں

لاہور( پی این آئی )چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا اور کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں سینئر حاضر سروس اورریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی ۔آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور ، خطے میں سلامتی ، امن و استحکام کی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا ۔ آخر میں شرکا ء نے متعددتجاویزات/

معلومات کا تبادلہ کیا اور اس اجلاس پر تبادلہ خیال کے لئے آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بات چیت کے دوران جنرل (ر)جہانگیر کرامت ، جنرل (ر)احسن سلیم حیات ، جنرل (ر)طارق ماجد ، جنرل(ر)ا رشاد محمود اور جنرل (ر)راحیل شریف بھی موجود تھے۔ اس سے قبل پہنچنے پر آرمی چیف کا کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے استقبال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close