مریضوں کی تعداد میں کمی، پاکستان میں اسپتالوں کے کورونا وارڈ بند

لاہور(پی این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی پر سروسز، جناح اور دیگر بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈ بند کر دیے گئے۔فیاض چوہان نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت کے مثبت اقدامات کو

سپریم کورٹ نے بھی سراہا ہے، سپریم کورٹ کے ریمارکس پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ معزز جج صاحبان نے بزدار حکومت کے انتظامات کو مؤثر قرار دیا ، معزز بینچ نے کہا کہ بزدار حکومت کے کورونا مخالف اقدامات مثبت اور درست سمت میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close