محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین دن کی برسات کے اسپیل میں 100سے 130 ملی میٹر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے

کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے شہر میں تین دن کے برسات کے اسپیل میں 100 سے 130 ملی میٹر بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو نے بتایا کہ ہوا کا ایک کم دباؤ رن آف کچھ پربن چکا ہے،ہوا کا ایک اورکم دباؤ خلیج بنگال پر موجود ہے، آئندہ دو روزکے دوران یہ دونوں سسٹم بھارتی

گجرات پر مل جائیں گے۔انہوں نےکہا کہ ہوا کے دونوں دباؤ کے ملنے سے مون سون کی شدت میں اضافہ ہوگا اورمون سون کا یہ سسٹم جمعرات سے سندھ میں اثرانداز ہوگا جبکہ کراچی میں تین دن کے اسپیل کے دوران 100سے 130ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پچھلی بارشوں سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ہے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں