امید ہے کہ بی آر ٹی کا افتتاح اگست میں ہوگا، کورونا وباء نہ ہوتی تو منصوبے کا افتتاح ہوچکا ہوتا، شوکت یوسفزئی نے پشاور والوں کو نئی امید لگا دی

پشاور(پی این آئی)امید ہے کہ بی آر ٹی کا افتتاح اگست میں ہوگا، کورونا وباء نہ ہوتی تو منصوبے کا افتتاح ہوچکا ہوتا، شوکت یوسفزئی نے پشاور والوں کو نئی امید لگا دی،وزیر محنت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا امید ہے بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کا افتتاح اگست میں ہوگا۔ ایشائی ترقیاتی بینک کے ساتھ معاہدے

کے تحت بی آر ٹی اگلے سال مکمل ہونا ہے۔بی آر ٹی منصوبہ کے حوالے سے جیو نیوز سے بات چیت کرئے ہوئے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کورونا وباء کے باعث بی آر ٹی منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، کورونا وباء نہ ہوتی تو منصوبہ کا افتتاح ہوچکا ہوتا۔وزیر محنت شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ منصوبے کے ڈپوز پر کام دسمبر میں مکمل ہوگا۔ ڈپوز کے باعث بی آر ٹی کے آپریشنز متاثر نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے حکم امتناع نہ لیتے تو بی آر ٹی مکمل نہ ہوتی، بی آر ٹی میں جس نے بھی کرپشن کی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔صوبائی وزیر محنت نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ جس نے کرپشن کی اس کو جیل میں ڈالا جائےگا۔ میرے چیلنج پر عاجز دھامرہ چوری چھپے آئے اور واپس چلےگئے۔شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ پی پی پی سے کراچی نہیں سنبھالاجاتا، کراچی ہر سال پانی میں ڈوب جاتا ہے، وزیراعظم کو چیئرمین این ڈی ایم اے کو بھیجنا پڑا، تب کراچی کی صورتحال بہترہوئی، 12 سال سے پی پی پی کی سندھ میں حکومت ہے، لیکن کراچی کے مسائل حل نہیں ہوسکے ہیں۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close