اللہ کا پاکستان پر خاص کرم، کورونا کیسز میں مسلسل کمی جاری، 24 گھنٹے میں کتنے نئے متاثرین اور کتنی ہلاکتیں؟ ناقابل یقین اعداد و شمار، تفصیل جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی): ملک میں 24 گھنٹوں میں 330 کورونا کیسزریکارڈ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار29 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا کے تازہ اعدادوشمارجاری کردیئے جس کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں کورونا سے 8 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5984 ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے 2 لاکھ 48 ہزار 873 مریض صحتیاب ہوگئے۔ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسزکی تعداد کم ہو کر 25 ہزار 172 رہ گئی۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 11 ہزار26 ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں سب سے زیادہ کیسز121486 ریکارڈ، پنجاب میں 93197، کے پی کے میں 34223 کیسز ریکارڈ ہوئے۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 15076، بلوچستان میں 11774 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں 2180 اور آزاد کشمیر میں 2093 مجموعی کیسز ریکارڈ ہوئے ۔ملک بھر میں ابتک کورونا کے 20 لاکھ 21 ہزارسے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں