جا چھوڑ دے میری وادی، آئی ایس پی آر نے کشمیر میں 5اگست کو بھارتی اقدامات کے 365 دن پورے ہونے کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی): آئی ایس پی آر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و جبر کا شکار کشمیریوں کیلئے نیا نغمہ جاری کردیا۔پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کشمیریوں کی آواز بن گیا اور معروف گلوکار شفقت امانت علی کا نیا گانا ریلیز کردیا۔ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370

منسوخ اور ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے دو ٹکروں میں تقسیم کرکے غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا۔آئی ایس پی آر نے 5 اگست کی مناسبت سے نیا گانا جاری کردیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ اس میں ایک کشمیری بھی گانے کا مرکزی کردار ہے۔ گانے کا عنوان ہے ”جا چھوڑ دے میری وادی“۔نغمے کا آغاز ایک گھڑی کی آواز سے ہوتا ہے جو ان پچھلے365 دنوں کی یاد دلاتا ہے جب سے کشمیری محاصرے میں ہیں۔ ایک سال سے کشمیریوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close