ہزاروں افراد کو گھر چھوڑنے کا حکم مل گیا، جنگلوں میں آگ لگ گئی، کتنے کلو میٹر علاقہ لپیٹ میں آ گیا؟

واشنگٹن: (پی این آئی) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلوں میں آگ لگ گئی، حکام نے ہزاروں افراد کو علاقے سے نکلنے کے احکامات جاری کر دیئے۔کیلی فورنیا کے شمال مغربی جنگل میں 18 مربع میل کا علاقہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا جس سے جنگل کے قریب کئی گھر جل گئے، سیکڑوں فائر فائٹرز آگ بجھانے کے

عمل میں مصروف ہیں۔ جہاز کے ذریعے بھی پانی پھینک کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔حکام نے 25 سو گھروں سے 8 ہزار افراد کو نکلنے کا حکم جاری کر دیا ہے، امدادی کارکنوں کو آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close