جولائی کے مہینے میں امریکہ میں کورونا سے کتنےہزار ہلاکتیں ہو گئیں؟ لوگ خوف کا شکار ہونے لگے، ہلاکتوں کی تعداد میں کتنے فیصد اضافہ ہو گیا؟

امریکا (پی این آئی)امریکا میں کورونا وبا کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے، گزشتہ ماہ وائرس سے ملک میں 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ سیکڑوں نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی وجہ سے 25 ہزار سے زائد افراد کی جان گئی اور 19 ریاستوں میں

کیسز کی تعداد دگنی ہوگئی۔جولائی میں امریکا میں 18 لاکھ سے زائد نئے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد مجموعی تعداد45 لاکھ سے بڑھ گئی۔ اسی ماہ اموات کی تعداد میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوا۔جولائی میں امریکا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز ریاست فلوریڈا میں 3 لاکھ 10 ہزار رپورٹ ہوئے جبکہ ٹیکساس اور کیلی فورنیا میں 2 لاکھ 60 ہزار افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔واضح رہے کہ امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں