تحریک انصاف کی حکومت نہیں چل سکتی، ایک طرف کورونا ہے جبکہ دوسری طرف مہنگائی کا سونامی ہے، بلاول زیادہ پانی آنے پر شہباز شریف سے لمبے بوٹ مانگنے گئے تھے، حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں میں چاند ماری جاری

کراچی(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نہیں چل سکتی، ایک طرف کورونا ہے جبکہ دوسری طرف مہنگائی کا سونامی ہے۔مولا بخش چانڈیو نے عید الاضحیٰ پر ایک بیان میں کہا کہ کراچی سے متعلق پی ٹی آئی کا رویہ بھی ایم کیو ایم جیسا ہے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ

تین چار کرائے کے گوریلے وزیراعظم کو خوش کرنے کے لیے بد زبانی کرتے ہیں۔دوسری جانب وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات نے سندھ حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھول دی، بلاول زیادہ پانی آنے پر شہباز شریف سے لمبے بوٹ مانگنے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف اپوزیشن ہیں، مولانا فضل الرحمٰن اپنا مول بڑھانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close