لوئر دیر اور ہرنائی میں موسلا دھار بارش، عید کا مزہ دوبالا ہو گیا، آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم کیسا رہے گا؟ جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)لوئردیر اور ہرنائی میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح

دادو میں درجہ حرارت 44، روہڑی، سکھر، نوکنڈی میں43، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور 40 اور کراچی میں37 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔علاوہ ازیں کوئٹہ، پشاور اور مظفر آباد میں 36، اسلام آباد 35 اور لاہور، گلگت میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ جموں 30 اور لیہہ میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close