ہم مانتے ہیں کہ مہنگائی ہوئی ہے، چینی آٹا امپورٹ کر کے اس پر سبسڈی دیں گے، اپوزیشن سمجھ لے کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے، شیخ رشید کی گفتگو

راولپنڈی(پی این آئی)ہم مانتے ہیں کہ مہنگائی ہوئی ہے، چینی آٹا امپورٹ کر کے اس پر سبسڈی دیں گے، اپوزیشن سمجھ لے کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے، شیخ رشید کی گفتگو۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔عیدالاضحیٰ کی

نمازادائیگی کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید نےکہا کہ ہم مانتے ہیں کہ مہنگائی ہوئی ہے، چینی آٹا امپورٹ کر کے اس پر سبسڈی دیں گے، اپوزیشن سمجھ لے،عمران خان کہیں نہیں جارہے، پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 3 ماہ شور شرابا کرے گی، بلاول روز پریس کانفرنس کریں،ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔ نیب کےقانون میں ترمیم کرنے والا عمران خان آخری شخص ہوگا، جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ چاہتے ہیں کہ نیب کے قانون میں ترمیم ہو، شہباز شریف سے اُمید ہے کہ وہ تدبر کا مظاہرہ کریں گے۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہناتھا کہ بڑی عید پر بڑی احتیاط کی ضرورت ہے، میری حالت کورونا کے بعد ابھی تک بہتر نہیں ہوئی ،امریکا جیسے ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے ، پاکستان کی معیشت ایک امتحان سے گزر رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں