ہلدی کے ایسے فوائد کہ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی، کن کن بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت فراہم کرتی ہے؟

لاہور(پی این آئی) ہلدی برصغیر کی سوغات ہے جو کھانوں کو مزیدار بنانے کے ساتھ ساتھ بے شمار طبی فوائد سے بھی مالامال ہے۔یہ صدیوں سے دیسی ادویات میں استعمال کی جا رہی ہے اور اپنی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی بدولت پٹھوں کے کھچاؤ، جگر کی بیماریوں، نظام تنفس کے مسائل، جلدی امراض، معدے کے

مسائل اور زخموں کو ٹھیک کرنے میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔یہ نظام انہضام مسائل، انفلیمیشن، انفیکشنز اور کینسر کے ٹیومرز کے خلاف بھی بھرپور مزاحمت رکھتی ہے۔ہلدی کے ساتھ شہد بھی اپنے الگ طبی فوائد رکھتا ہے تاہم سردیوں میں ان دونوں کو ملا کر استعمال کرنا فلو سمیت اس موسم میں لاحق ہونے والے دیگر عارضوں سے نجات کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے۔ ویب سائٹ alternativehealthuniverse.com کے مطابق فلو وغیرہ کے علاج کے لیے ہلدی اور شہد کو ملا کر استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ شیشے کے جار میں 100گرام شہد لیں اوراس میں ایک چمچ ہلدی ڈال دیں اور دونوں کو اچھی طرح مکس کرکے استعمال کریں۔اسے آپ کو ایک خاص طریقے سے استعمال کرنا ہوگا۔ پہلے روز ہر ایک گھنٹے بعد اس آمیزے کا آدھ چمچ لیں، دوسرے روز ہر دو گھنٹے بعد آدھ چمچ اور تیسرے دن پورے دن میں تین بار آدھ آدھ چمچ استعمال کریں۔اس آمیزے کو منہ میں رکھ کو فوراً نگلنے کی بجائے منہ میں اچھی طرح گھلنے دیں۔ یہ آمیزہ آپ ایک کپ دودھ یا چائے میں ڈال کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں