عید کے روز موسم ٹھنڈا ہو گیا، کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا۔ تاہم خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباد،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات

پربارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی / زیریں پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا کے چند اضلاع، اسلام آباد ،زیریں بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش : خیبر پختون خواہ: بالاکوٹ 60 ، چیراٹ 30 ، مالم جبہ 24 ، پاراچنار ، کاکول 04 ، بونیر 02 ، تختبئی 01 ، پنجاب: ڈی جی خان 16 ، اٹک ، مری 03 ، اسلام آباد (سید پور ، گولڑہ 01 ) ، بہاولنگر 01 ، بلوچستان: لسبیلہ 05 ، ژوب 03 ، کشمیر: گڑھی ڈوپٹہ 06 ، سندھ: مٹھی 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج کا ریکارڈ کردہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی46،دالبندین 45، دادواورنو کنڈی میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close