عمران خان مافیاز کا کچھ نہیں بگاڑ سکے اور نہ آگے کچھ بگاڑ سکیں گے، وزیراعظم کے قریبی ساتھی کا اعتراف

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان مافیاز کا کچھ نہیں بگاڑ سکے اور نہ آگے کچھ بگاڑ سکیں گے، وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں 40، 50 سال میں مافیا سے شکست کھا گیا ہوں، یہ ہر چیز خرید لیتے ہیں، اللہ عمران خان کی خیر کرے، پتا نہیں کیا بنے گا، عمران خان مافیاز کا کچھ نہیں بگاڑ سکے

اور نہ آگے کچھ بگاڑ سکیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیش شور مچاتی رہتی ہے۔ عید کے بعد سیاست میں ہلچل ہو سکتی ہے لیکن عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔ وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے۔ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نیب قانون میں ترامیم کی مخالف کی ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نیب قانون میں ترامیم کے معاملے پر کابینہ میں بھی بحث ہو چکی ہے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو واضح کیا ہے کہ وہ نیب قانون میں ترامیم کے معاملے پر ان کیساتھ نہیں ہیں۔نیب قانون میں جو ترامیم تجز کی جا رہی ہیں، وہ ان کی حمایت نہیں کرتے۔ اس حوالے سے انہوں نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ ٹارزن کی بھرپور واپسی ہوگی۔ اب وہ یہ بتا رہے ہیں کہ ٹارزن صرف اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت کے پیچھے بھی آئے گا۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد مجھ جیسے وزیر کابینہ سے فارغ ہو جائیں گے وزیراعظم اپنی ٹیم میں تبدیلیاں کریں گے، سیاست میں ہلچل ہوگی لیکن عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف باہر جانے سے پہلے یقین دہانی کروا کر گئے ہیں کہ عمران خان کو 5 سال آرام سے حکومت کرنے دیں گے، مریم نواز یوں ہی خاموش نہیں بیٹھیں، عید کے بعد سیاست میں ہلچل ہو سکتی ہے لیکن عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف بیرون ملک جانے سے پہلے یقین دہانی کروا کر گئے تھے کہ انہیں عمران خان کا 5 سال حکومت کرنا منظور ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close