بڑی تبدیلی نظر آرہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو بھی جاری کر دی

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے شجرکاری مہم کے بعد پنجاب کے علاقے بلوک کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شجرکاری مہم سے ایک سال میں بڑی تبدیلی نظر آ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب کے علاقے بلوکی کی

ویڈیو ٹویٹ کی اور لکھا کہ 10 بلین ٹری سونامی کے تحت پنجاب میں موسمیاتی تبدیلی واضح ہے، شجرکاری مہم کے تحت ایک سال میں بڑی تبدیلی نظر آ رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مافیا سے زمین واگزار کروا کے شجرکاری کی گئی ہے اور میں اس مہم کے ذریعے آئندہ نسلوں کیلئے سرسبز پاکستان بنانے پر بہت مطمئن ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close