پی ٹی آئی کے معاونین خصوصی کے مستعفی ہونے کے بعد حکومت سے ایک اور بڑا مطالبہ کر دیا گیا

پشاور(پی این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور نے مطالبہ کیا ہے کہ معاونین خصوصی سے استعفے لینے کے بعد ان پر لگے الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں کیونکہ وہ پاکستانی عوام کے پیسوں پر وزارتوں کے مزے لیتے رہے لیکن عوامی پیسہ لوٹ کر اب واپس جانے کی تیاریاں کرچکے

ہیں۔ فیس ماسک سمگلنگ ، لائف سیونگ ڈرگز کی بجائے وٹامنز، ادویات اور سالٹ بھارت سے درآمد پر کپتان خاموش رہے ۔باچاخان مرکز میں گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹیم کے دو اراکین کے استعفے کے بعد مزید اراکین بھی جلد جانے والے ہیں ، پاکستان کو دیوالیہ بنا کر پی ٹی آئی کے امپورٹڈ سیاستدان اپنے وطن واپس ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں