بحرین جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی، غیر ملکی مزدوروں کو کون سا ویزہ دینے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا؟

ماناما(پی این آئی)بحرین جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی، غیر ملکی مزدوروں کو کون سا ویزہ دینے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا؟بحرین کی لیبر مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 9 اگست کے بعد سے ورک پرمٹ (کام کرنے کے اجازت نامے) کے لیے درخواستیں جمع

کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔ بحرین لیبر مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ایل ایم آر اے) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی مزدوروں کو ورک ویزہ دینے کا سلسلہ جلد دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بحرین میں کام کرنے کے خواہش مند افراد 9 اگست کے بعد اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت نے کرونا وبا کے پیش نظر رواں سال مارچ میں درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ بند کردیا تھا۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے نجی کمپنیوں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ غیر ملکیوں کو بھرتی کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کرسکتی ہیں۔ بحرین کے امیر اور ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ نے حکومت کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے ساتھ ہونے والی مٹینگ میں نجی کمپنیوں کو ایک بار پھر بھرتیاں کرنے کی اجازت دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close