ہر فسادی،بربادی اور جعلی تبدیلی کا چہرہ بے نقاب ہورہا ہے کس چیز کا احتساب ہو گا ؟ن لیگ نے حیرت انگیز دعوی کر دیا

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ سرور صاحب شفاف احتساب جلد آپ سے بھی شروع ہوگا،آب پاک اتھارٹی کیلئے 300سفارشی بھرتیاں کرنے کا بھی احتساب ہوگا۔ چوہدری سرور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے

عظمی بخاری نے کہاکہ ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو گورنری کے اثر رسوخ سے ہٹانے کا بھی احتساب ہوگاہم اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے تمام حکومتی کارندوں کی لسٹیں تیار کررہے ہیں۔گورنر ہاؤس پنجاب کو سیاسی تھیٹر اور مک مکا کی جائے پناہ کا بھی حساب ہو گا۔ اپوزیشن نے سلطنت نیازی کا جعلی احتساب بھگت لیا ہے۔اب اربوں کے جعلی ٹھیکوں،چینی چوری،آٹا چوری اورادویات چوروں کا اصل احتساب ہوگا۔وقت کاپہیہ تیزی سے گھوم رہا ہر فسادی،بربادی اور جعلی تبدیلی کا چہرہ بے نقاب ہورہا ہے۔عوام کے مسیحا بننے کے دعویداروں نے عوام کی بوٹیاں نوچنا شروع کردی ہیں کلبھوشن کو این آر او دینے والوں کو ملکی خود مختیاری اور ملکی سالمیت کی باتیں کرتے شرم آنی چاہیے۔پاکستان کا گرے لسٹ میں نام نالائق اعظم کی دانستہ غلطیوں نے ڈلا ہے۔عمران نیازی اپنی غلطیوں کا ملبہ اب نوازشریف کے کھاتے میں نہیں ڈال سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close