کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سب انسپکٹرکو قتل کر دیا

کراچی(پی این آئی)کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے سب انسپکٹرکو قتل کردیا۔تدصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار تھانے میں تعینات سب انسپکٹر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، ایک ماہ کے دوران پولیس اہلکاروں پر یہ پانچواں حملہ ہے۔پولیس کے مطابق سب

انسپکٹر یار محمد گلشن معمار تھانے میں تعینات تھا، جاں بحق سب انسپکٹر ڈیوٹی کرکے موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ناردرن بائی پاس پر افسر کو نشانہ بنایا۔آئی جی سندھ نے ناردرن بائی پاس پرفائرنگ سےپولیس اہلکارکی شہادت کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیرسے فوری رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ کراچی کے مختلف تھانوں کے پولیس اہلکاروں نے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے اور منع کرنے کے باوجود ڈیوٹی آمد اورگھر واپسی پر وردی میں ملبوس ہوکر آنے اور جانے کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس چیف نے دہشت گردوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے پر احکامات جاری کیے تھے کہ کوئی بھی اہلکار دوران ڈیوٹی اور گھر جاتے ہوئے وردی نہیں پہنے گا اور سادہ لباس میں گھر جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close