چڑیا گھر کے تین اہلکاروں نے شیر اور شیرنی کو آگ لگانے کے بعد تشدد کر کے مار دیا، ایف آئی آر درج کر لی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھرمیں شیراورشیرنی کی ہونے والی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق درج کیے جانے والے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تین اشخاص شیر اور شیرنی پر آگ جلا کر تشدد کررہے تھے۔ تشدد سے شیر اور شیرنی ہلاک ہوئے

ہیں۔ اس قدام کی بدولت پاکستان نایاب جانوروں سے محروم ہو گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شیر اور شیرنی کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کوفوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میںلایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close