اسلام آباد میں تعینات کس یورپی ملک کے سفیر نے قربانی کے لیے بکرا خرید لیا، سفارت خانےکی طرف سے کس کو تحفے میں دیں گے؟

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں تعینات جرمنی کے سفیر نے عیدالاضحیٰ کے لیے بکرا خرید لیا جسے وہ سفارت خانے کی طرف سےایف سی کو تحفے میں دیں گے۔جرمنی کی جانب سے اسلام آباد میں قائم جرمن سفارت خانے میں سفیر کی ذمہ داریاں انجام دینے والے برن ہارڈ شلیگ ہیک نے سماجی رابطے کی ویب

سائٹ پر بکرے کی تصاویر شیئر کیں۔انہوں نے لکھا کہ ’عیدالاضحیٰ قریب ہے، اس لیے ہمارے سیکیورٹی ایڈوائزر ایرتاش کل مویشی منڈی گئے اور وہاں سے ایک بکرا خرید کر لائے‘۔ برن ہارڈ نے لکھا کہ یہ بکرا ایف سی گارڈز کے لیے خریدا گیا ہے جو سفارت خانے کی طرف سے دیا جائے گا۔انہوں نے لکھا کہ ’یہ سال بھر محنت کرنے والوں کو سراہنے کا بہت اچھا موقع ہے‘۔برن ہارڈ نے لکھا کہ ’میرے خیال میں جانوروں کی خریداری کے حوالے سے ایرتاش نے اچھے بکروں کا انتخاب کیا اور ثابت کردیا کہ اُس کی پسند اچھی ہے، آپ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close