چین کا موبائل فون ہواوے دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون بن گیا، جنوبی کوریا کا سام سنگ پیچھے رہ گیا، گذشتہ 3ماہ میں سام سنگ اور ہواوے کتنے کروڑ فروخت ہوئے؟

کراچی ( پی این آئی) سال 2020 کی دوسری سہ ماہی میں سام سنگ الیکٹرانکس کو پیچھے چھوڑ دینے کے بعد ہواوے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون فروخت کنندہ بن گیا ہے۔ریسرچ فرم کینیلس کے اعداد و شمار کے مطابق ہواوے نے سام سنگ کی 53.7 ملین کے مقابلے میں 55.8 ملین ڈویوائسز فروخت کیں۔پچھلے سال

دوسری سہ ماہی میںکمپنی کی بیرون ملک شپمنٹس میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی لیکن کمپنی نے چینی مارکیٹ پر اپنے تسلط کو بہتر بنایا ہے جو کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے میں تیز رفتار رہا ہے اور یہاں ہواوے اب 70 فیصد سے زائد اپنے ہینڈ سیٹس فروخت کر رہی ہے۔ترجمان ہواوے کا کہنا ہے کہ ہمارے کاروبار نے ان مشکل اوقات میں غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بے مثال عالمی معاشی سست روی اور چیلنجوں کی مدت کے درمیان ہم ترقی کرتے رہتے ہیں اور اپنی قیادت کی پوزیشن کو آگے بڑھاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close